کراچی: عزیز آباد بلاک 8 میں گھر میں فائرنگ کا واقعہ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) عزیز آباد بلاک 8 میں گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں شہری جاں بحق، جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت سمیع الدین رحمانی اور زخمی بیٹے کی شناخت فصیح رحمانی کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق اور زخمی دونوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی کی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، فائرنگ کس نے کی، کیوں کی، اس کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...