سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی
کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام سندھ میں مزید صوبے نہیں چاہتی، یہ مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کے قیام کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ ہی اس کا فیصلہ کسی ایک سیاسی جماعت یا شخصیت کی خواہش پر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نئے صوبے بنانے کا اختیار صرف منتخب اسمبلیوں کو حاصل ہے، جہاں متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہوتی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام کے منتخب نمائندے متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ صوبے کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھ کر سندھ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا اور سندھ اسمبلی میں آج تک نئے صوبے کے قیام سے متعلق کوئی قرارداد پیش نہیں ہوئی۔
انہوں نے وفاقی وزیر محسن نقوی کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ان کا مؤقف ذاتی رائے ہو سکتی ہے، تاہم اسے سندھ کے عوام یا ان کے منتخب نمائندوں کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا۔
کراچی میں پانی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ شہر کو پینے کا پانی تقریباً 100 کلومیٹر دور سے لانا پڑتا ہے، جبکہ کئی علاقوں کے مکین آج بھی پانی کے ٹینکروں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ کہہ دینا کہ ٹینکر بند کر دیے جائیں، زمینی حقائق سے لاعلمی کے مترادف ہے، کیونکہ جب تک مستقل متبادل نظام موجود نہیں ہوگا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔
سعید غنی نے اپنی گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) ماضی میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آتی رہی، جبکہ پیپلز پارٹی نے کبھی انتخابی دھاندلی کے سہارے حکومت حاصل نہیں کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مسترد کر دیا اور پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں عوام کے ووٹ سے پہنچی ہے، کسی خیرات کی نشستوں پر نہیں بیٹھی۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں کا ہر سطح پر دفاع کرتی رہے گ
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments