کراچی کے علاقوں میں پولیس کے چھاپے، ایم کیو ایم کے 2 کارکنان گرفتار کر لیے
کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں خصوصاً نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دو اہم ارکان کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں رہائی پانے والے ایم کیو ایم کے رکن رحمان عرف بھولا کو بھی نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائیاں مختلف مقامات پر جاری ہیں، تاہم حکام کی جانب سے گرفتاریوں کی وجوہات یا مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments