چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
نیویارک: (دنیا نیوز) چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں اب بھی ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
اقوام متحدہ میں چینی مستقل نائب مندوب سن لئی نے بین الاقوامی امن وسلامتی کودرپیش خطرات سے متعلق اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
چینی نائب مندوب نے طالبان رجیم پرانسداد دہشتگردی سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم افغانستان میں موجود تمام دہشت گرد عناصر کیخلاف مؤثراورفیصلہ کن کارروائی کرے، ہمیں افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھنی چاہئے۔
ماہرین کے مطابق طالبان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے دوحہ معاہدے کی پاسداری کرنے سے دانستہ گریز کررہی ہے، دہشتگردی اورمنشیات کی سمگلنگ سےحاصل ہونے والی رقم سے چلنے والی افغان طالبان رجیم سرحد پار عدم استحکام پھیلانے میں مصروف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments