وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہو رہی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورخواجہ آصف بھی شریک ہیں۔

مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

 قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ترک صدارتی شعبہ مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...