ورچوئل اثاثہ جات کی مکمل لائسنسنگ نظام کی جانب اہم پیش رفت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کی زیر صدارت اتھارٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ورچوئل اثاثہ جات کے ریگولیٹری فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہیومن ریسورس اور لائسنسنگ ریگولیشنز پر اہم پیش رفت ہوئی، پاکستان ورچوئل اثاثہ سروس پرووائیڈرز کے لیے مکمل لائسنسنگ نظام کے مزید قریب پہنچ گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ اتھارٹی کی پیش رفت پاکستان کے ورچوئل اثاثہ جات شعبے کے لیے اہم سنگ میل ہے، نیا ریگولیٹری فریم ورک شفاف، جدید اور رسک بیسڈ نظام پر مبنی ہوگا، فریم ورک کا مقصد ذمہ دارانہ جدت، مارکیٹ کی شفافیت اور صارفین و سرمایہ کاروں کا تحفظ ہے۔

چیئرمین پیوارا نے کہا کہ اتھارٹی محفوظ، شفاف اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ریگولیٹری ماحول کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، نیا نظام پاکستان کے مالیاتی نظام کی سالمیت یقینی بناتے ہوئے جدت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...