وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے باضابطہ ملاقات شروع ہو گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، وہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، سہ ملکی سربراہی اجلاس ہوگا۔
— Prime Minister s Office (@PakPMO) August 7, 2026
ترک صدارتی شعبہ مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطا تارڑ اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔
عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستان وفد نے کعبہ شریف کی زیارت کی سعادت حاصل کی اور ملک کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے جدہ پہنچنے پر نائب گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشال نے پر تپاک استقبال کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments