واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے پیرنٹل کنٹرولز کا الگ سیکشن متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس سے والدین کیلئے بچوں کے اکاؤنٹس پر نگرانی اور پابندیوں کا نظام ترتیب دینا مزید آسان ہوجائے گا۔
واٹس ایپ کے پیرنٹ-مینجڈ اکاؤنٹس کے ذریعے والدین یا سرپرست یہ طے کر سکتے ہیں کہ بچے سے کون رابطہ کر سکتا ہے اور وہ کن گروپس میں شامل ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ چینلز اور سٹیٹس جیسے بعض فیچرز تک رسائی بھی محدود کی جا سکتی ہے۔
والدین کو اکاؤنٹ کی بعض سرگرمیوں، بشمول نئے رابطوں، بلاک کئے گئے صارفین اور پروفائل میں تبدیلیوں سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔

یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ پر الگ ’پیرنٹل کنٹرولز‘ سیکشن کے ذریعے فراہم کیا گیا تھا۔
اب یہی سیکشن آئی او ایس پر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، واٹس ایپ کے مطابق یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جو اپنے ملک یا خطے میں ایپ استعمال کرنے کی مقررہ کم از کم عمر سے کم ہوں جبکہ بعض صورتوں میں ایپل بچے کی عمر کی حد براہِ راست شیئر کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments