یمن کے شہر المخا میں حوثی حملوں میں 11 افراد ہلاک

صنعا: (دنیا نیوز) یمن کے شہر المخا میں حوثی گروپ کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حوثی گروپ نے واضح کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق حوثی حملوں میں 3 سویلین شہری اور 8 فوجی اہلکار مارے گئے، المخا میں حوثی حملوں کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 32 افراد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ المخا یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے زیر انتظام علاقے میں واقع ایک شہر ہے، جبکہ یمنی حکومت کو سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...