قطر میں ایران اور عمان کے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر میں ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
قطری ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ قطر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ بطور ثالث قطر کی خواہش ہے کہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جائے۔
دوسری جانب خلیج عمان میں ایک کنٹینر جہاز پر ممکنہ میزائل حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاناما کے پرچم بردار کنٹینر جہاز کو خلیج عمان سے گزرتے ہوئے ممکنہ میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی ساحل سے تقریباً 71 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments