سلمان اکرم راجہ کا مال روڈ واقعہ کے دہشتگرد سے اظہار لاتعلقی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مال روڈ واقعے میں ملوث دہشتگرد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں رہا، وہ کس گروہ کا تھا یا اکیلا تھا، پی ٹی آئی ایک پُرامن جماعت ہے، انہوں نے مشعال یوسف زئی کے خلاف سخت ایکشن کا اشارہ بھی دے دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نے مشعال یوسف زئی کی گفتگو نہیں سنی، میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، جس نے بات کرنی ہے میرے منہ پر کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ہوا میں کوئی غلاظت پھینکے گا تو اسی کے چہرے پر یہ غلاظت گرے گی، کچھ باتیں غلط ہیں، جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے بانی کی ہدایت تھی کہ مشعال یوسف زئی کو پارٹی سے نکال دو، مشعال کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کیا ہوگا لیکن اب کچھ نہ کچھ کریں گے، جس نے جو بات کی ثبوت دینا ہوگا، پارٹی بالکل اس پر ایکشن لے گی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 اگست کو لاہور شہر کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔
پیپلز پارٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی پیشکش نہیں ہے، پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں، کسی ایک ایشو پر موقف ایک ہوسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments