امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی تھنک ٹینک سٹمسن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز ہیں۔

سٹمسن سنٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میمورنڈم پر دباؤ کے باوجود پاکستان امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان اور قطر نے امریکا ایران کو جنگ بندی اور مذاکرات کی طرف واپس لانے کے لیے مشترکہ تجویز پیش کی، ایرانی وزیر داخلہ کی حالیہ اسلام آباد آمد پاکستان کی ثالثی پر تہران کے اعتماد کا مظہر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے ایرانی ہم منصب کو اسلام آباد آنے کی دعوت دینا امن عمل جاری رکھنے کا واضح عزم ہے، پاکستان دونوں فریقوں کے لیے قابلِ اعتماد ثالث کی حیثیت سے امریکا ایران رابطے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خصوصی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ واشنگٹن سے دفاعی روابط، تہران سے تاریخی تعلقات اور بیجنگ سے قربت پاکستان کو منفرد سفارتی حیثیت دیتے ہیں، امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ پاکستان کے روابط اسے تنازع کے حل کے لیے منفرد ثالث بناتے ہیں۔

سٹمسن سنٹر نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں واضح کیا کہ پاکستان کی سفارتی طاقت محض ردعمل تک محدود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...