رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب ہو گا اور کس ملک میں نظر آئے گا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب ہوگا اور کس کس ملک میں نظر آئے گا۔

محکمہ سپارکو کے ذرائع کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی سپین میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

اِسی طرح  یورپ، افریقہ اور شمالی امریکا کے بیشتر علاقوں میں سورج گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا، تاہم پاکستان میں اس فلکیاتی مظہر کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔

یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نہ مکمل اور نہ ہی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کا مشاہدہ مختلف خطوں میں سورج، چاند اور زمین کی مخصوص پوزیشن کے باعث ممکن ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...