حکومتی وفد کی اپوزیشن چیمبر آمد، اہم امور پر بات چیت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی وفد اپوزیشن چیمبر پہنچ گیا، وفد میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا ثناء اللہ شامل تھے۔

حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین بات چیت و دیگر امور زیر غور آئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملاقات میں محمود اچکزئی کے بھیجے گئے خط کے متعلق بات ہوئی، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دے رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اہم تقرریوں سے متعلق مشاورت آئینی عمل ہے جو آگے چلے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...