نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، صحافی کے سوال پر خاموش رہنے کا اشارہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں دونوں بہن بھائی نے صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی، نورین نیازی نے بانی کو سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی، ملاقات کے بعد نورین نیازی جیل سے نکل کر داہگل ناکے پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر صحافی نے نورین نیازی سے سوال کیا کہ کیا ان کی بانی سے ملاقات کروا دی گئی ہے؟ جس پر نورین نیازی نے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔
بعد ازاں نورین نیازی گاڑی میں موجود رہیں اور ڈاکٹر عظمیٰ کو بھی گاڑی میں بلا لیا گیا، کچھ دیر بعد قاسم زمان بھی گاڑی میں پہنچ گئے، جہاں نورین نیازی کی جانب سے ڈاکٹر عظمیٰ اور قاسم زمان کو بریفنگ دی جاتی رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments