ٹنڈو جام میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والا ملزم گرفتار
حیدرآباد: (دنیا نیوز) ٹنڈو جام میں مشکوک گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی روکنے پر ملزم نے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی علی رضا بروہی اور کانسٹیبل عقیل سراز زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری ناکہ بندی کرکے ملزم احسن آرائیں کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی، ملزم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا اعتراف کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments