پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) شمال مغربی شام میں ابو الظہور فوجی فضائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملوں کی پاکستان، ترکیہ، الجیریا، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ نے شدید مذمت کی ہے۔
مشترکہ بیان میں اسرائیلی حملوں کو اشتعال انگیزی اور شام کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے شام کے علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
اعلامیے میں عالمی برادری سے شام کے خلاف جاری جارحیت کے معاملے پر مضبوط اور واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق شام کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور سیاسی وحدت کا احترام ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments