حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا، صحت کے معاملے پر پہلے کبھی سیاست ہوئی اور نہ ہی آئندہ ہوگی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے آئین اور قانون کے تابع رہ کر فیصلے کرنے ہیں، 18 اگست کے عدالتی فیصلے پر حکومت کو کہا جا رہا ہے کہ عدالت نہ بنیں، تو وہ بیرسٹر علی ظفر سے بھی کہیں گے کہ وہ خود بھی عدالت نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا، ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور پروفیشنل ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، حکومت کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کو منتقل کرنے سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکتی تھی۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے پریس کانفرنس کر کےسپریم کورٹ کے حکم کا خود مذاق اڑایا، بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کے اعدادوشمار بھی بتائے گئے، ایک صحت مند آدمی کا اس سے بہتر بلڈ پریشر کیا ہوسکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز کے پینل نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا تھا، صحت کے معاملے پر پہلے کبھی سیاست ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...