وفاقی دارالحکومت میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دلخراش واقعہ اسلام آباد کے علاقے ڈھوک کالو میں پیش آیا جہاں اراضی کے تنازع پر مسلح افراد نے گولیاں چلا دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے باپ، دو بھائیوں اور ایک کزن کو گولیاں لگیں جب کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ ہمک اسلام آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مرنے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کرایا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بناتی جاتی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments