شکارپور: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کردیا

شکارپور: (دنیا نیوز) گاؤں محمود باغ میں غیرت کے نام پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 18 سالہ بشیرا اور نوجوان کی شناخت 23 سے 24 سالہ الطاف احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عبداللہ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مقتولہ کے والد عبداللہ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق شکارپور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیرت کے نام پر چار خواتین کے قتل کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...