بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا نے نہ صرف ان کی بات پکی کروائی بلکہ منگنی اور شادی بھی کروا دی، تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے واضح کیا کہ نہ ان کی بات پکی ہوئی ہے اور نہ ہی منگنی ہوئی ہےاور نہ ہی وہ کسی ’ پرنسز گلوریا ‘ کو جانتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے تماشے حقیقی اور اہم ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...