ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اوگرا نے ماہ ستمبر 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 51 روپے 17 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کے بعد سلنڈر کا نیا نرخ 3 ہزار 52 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے تھی، نئے اضافے کا اطلاق ماہ ستمبر کیلئے ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...