پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں دوران ٹریڈنگ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 153 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments