فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے ساتھ لسننگ سیشنز کے بعد یومیہ معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، معاوضےمیں اضافے کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ورکرز کے معاوضے میں اضافہ ان کی محنت، لگن اور خدمات کا اعتراف ہے، فرنٹ لائن پولیو ورکرز ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ آئندہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں منعقد ہوگی، جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...