ایکسپورٹرز کو بڑا ریلیف، سپر ٹیکس کی شرح 8 فیصد کر دی گئی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایف بی آر نے ایکسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے انکم ٹیکس قوانین میں اہم ترامیم جاری کر دی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق  نئے قوانین کے تحت 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن والے ایسے ایکسپورٹرز کو سپر ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے جن کی ایکسپورٹ پروسیڈز کل ٹرن اوور کے 80 فیصد سے زائد ہوں گی، ایسے ایکسپورٹرز سپر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اِسی طرح جبکہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ بعض کیسز میں اکاؤنٹس کا دوبارہ آڈٹ کرانے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے، تاہم اس کے لیے چیف کمشنر کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

دوسری جانب ضرورت پڑنے پر انوینٹری کی دوبارہ ویلیوایشن اور ایکچوئریل ویلیوز کے دوبارہ تعین کی بھی اجازت ہوگی، ٹیکس دہندگان کو مخصوص آڈیٹر کی تقرری پر اعتراض کا حق بھی حاصل ہوگا۔

مزید برآں ایف بی آر نے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہ ہونے والوں پر سرچارج میں بھی اضافہ کیا ہے، جائیداد خریدنے سے متعلق تحریری یقین دہانی دینے پر سرچارج سے استثنیٰ حاصل کیا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے چھ ماہ کے اندر جائیداد خریدنے کی یقین دہانی دینا ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...