صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ

لندن :(دنیا نیوز) صدرِمملکت آصف علی زرداری ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد لندن سے پاکستان روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل مختصر گفتگو میں صدر نے اپنی خیریت کے بارے میں سوال پر کہاکہ اللہ کا فضل ہے، جبکہ لندن میں قیام سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لندن میں اچھا وقت گزرا۔

پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ، ٹیپو عثمان نے صدر مملکت کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے برطانیہ میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے دوران مختلف طبی معائنے کیے گئے۔

تاہم اس دوران انہوں نے کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ یہ تقریباً چھ برس بعد صدر آصف علی زرداری کا برطانیہ کا دورہ تھا۔

دوسری جانب قیام کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری ان سے ملاقات کے لیے لندن آتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...