لاہور: ڈیفنس فیز 6 میں ٹریفک حادثہ، 3 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار گاڑی بیریئر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ عبدالحنان، 28 سالہ مصطفیٰ اور 22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے، زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی پر ریس لگانے کے باعث پیش آیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کو تھانے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments