بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی
صنعاء: (دنیا نیوز) حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں بحری آمدورفت اور عالمی تجارت محفوظ اور معمول کے مطابق جاری ہے۔
حوثی باغیوں کے ترجمان عبدالسلام نے کہا بحری جہازوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں اور ہماری کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں جو پہلے سے اعلان کردہ مخصوص اہداف تک محدود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف حملے اور محاصرہ ختم ہوتے ہی حوثیوں کی کارروائیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments