روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

کیف: (ویب ڈیسک) روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

علاقائی حکام نے بتایا کہ یوکرینی ڈرونز نے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، حکام کے مطابق نووی اوسکول شہر میں ڈرون ایک نامعلوم تنصیب کے قریب پھٹا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے۔

شیبی کینو میں ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

بیلگورود کا علاقہ یوکرین کی سرحد سے متصل ہے اور روسی حکام کے مطابق یہ خطہ یوکرینی ڈرون حملوں کا اکثر نشانہ بنتا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...