الجزائر کا اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر سٹی: (دنیا نیوز) الجزائر نے اماراتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔

الجزائری حکام کے مطابق اماراتی طیاروں کو الجزائر کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم دبئی اور ابوظہبی سے الجزائر آنے والی مخصوص کمرشل پروازیں بدستور جاری رہیں گی۔ الجزائر کی وزارت دفاع کے مطابق اماراتی کمرشل پروازوں کو رواں سال کے اختتام تک فضائی حدود استعمال کرنے کی عارضی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر بھی اماراتی کمرشل پروازوں کو سال کے آخر تک عارضی طور پر اجازت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ الجزائر نے چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...