جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گوجرانوالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عوام کا موڈ سمجھ لیں اور فوری ریلیف دیں، لیوی ختم نہ کی تو حکومت گراؤ تحریک شروع کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس ایک ہی آپشن لیوی کا خاتمہ ہے، لیوی ٹیکس ختم نہ کیا تو اسلام آباد کی سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، لاکھوں عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا، چاروں اطراف سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم 25 کروڑ عوام کے حقوق کیلئے نکلے ہیں، حکومت نے کہا ہم مجبور ہیں، پٹرول کی قیمتیں کم نہیں کر سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...