پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان مذہبی امور کے مطابق ”پاک حج ایپ“ اور حج پورٹل سے پرائیویٹ حج کی بکنگ جاری ہے، پرائیویٹ سکیم میں 7 ہزار 600 عازمین حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم میں 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں، 25 منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے، 25 منظم کمپنیوں نے 2 ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف ”پاک حج ایپ“ اور پورٹل سے ممکن ہے، عوام ہوشیار رہیں، پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...