ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب جاتی امرا میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نکاح میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچ گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی جاتی امرا پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز اور حسین نواز بھی جاتی امرا میں موجود ہیں۔

نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...