کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر نمایاں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) رواں سال اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک کم ہو گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا تھا، جبکہ جولائی 26ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے کا شکار رہا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 54 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی اور اگست کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 85 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...