پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
ریاض: (دنیا نیوز) مملکتِ سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کے پرمسرت موقع پر، جنوبی ایشیا اور خلیج کو آپس میں جوڑنے والے سب سے مضبوط اور نتیجہ خیز سٹریٹجک تعلقات یعنی پاکستان اور سعودی عرب کی پائیدار شراکت داری کی اہمیت مزید اجاگر ہو جاتی ہے۔
کئی دہائیوں پر محیط پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سفارتی، تجارتی اور ثقافتی روابط سے آگے بڑھ کر فوجی تربیت، دفاعی تعاون، سٹریٹجک ہم آہنگی اور سکیورٹی پارٹنرشپ تک وسعت اختیار کر چکے ہیں۔
یہ دیرینہ تعلقات اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر باضابطہ دستخط کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان یہ تعاون ان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments