کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

پشاور: (دنیا نیوز) کوہاٹ پولیس لائنز حملے سے متعلق تفتیشی ٹیم نے اہم پیش رفت حاصل کرلی، سی ٹی ڈی کی جوائنٹ تفتیشی ٹیم نے حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق دو دہشتگرد تنظیموں نے مبینہ طور پر مل کر کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، حملہ آور سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کرنا چاہتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے حملے سے قبل کوہاٹ میں کچھ دن قیام کیا، دہشتگردوں نے جس مکان میں قیام کیا، وہاں چھاپہ بھی مارا گیا، جس کے دوران کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اہم شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی گاڑی کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں، جن کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنایا۔

تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ سال بھی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم گزشتہ سال حملے سے قبل ہی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...