چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عام طور پر سبزی فروش گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تازہ سبزیوں، مناسب قیمت یا خصوصی رعایت کا سہارا لیتے ہیں، لیکن اس چینی دکاندار نے اپنی دکان کو نمایاں کرنے کے لیے میک اپ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ منفرد انداز بالخصوص خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا، تاہم اس کی یہ مارکیٹنگ حکمت عملی صرف بازار تک محدود نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...