طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار

کابل: (دنیا نیوز) پازیٹو پیس انڈیکس نے طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کس میں افغانستان کو جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار دیا گہا ہے، افغانستان امن، حکمرانی اور آزادیِ اظہار کے شدید بحران کا شکار ہےؕ

آسٹریلوی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی پوزییٹیو پیس رپورٹ 2026ء کے مطابق پازیٹو پیس انڈیکس 2026ء میں افغانستان 163 ممالک میں 157ویں نمبر پر تھا، اور دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں شامل تھا۔

پازیٹو پیس انڈیکس میں 3.3 فیصد کی تنزلی کے بعد، افغانستان گزشتہ دہائی میں جنوبی ایشیا کا واحد شدید ناکام ملک بن چکا ہے ، افغان رجیم میں صحافتی آزادی میں 78.8 فیصد کی تاریخی گراوٹ نے اسے میڈیا کی آزادی کے لحاظ سے جنوبی ایشیا کا بدترین ملک بنا دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...