ہم پر جنگ مسلط کی تو وہی حشر کریں گے جو پچھلے سال کیا تھا: خواجہ آصف
نیویارک: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پر جنگ مسلط کی تو وہی حشر کریں گے جو پچھلے سال کیا تھا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے خطاب کے بعد پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری سے جامع انداز سے خطاب کیا ہے، امن ہمیشہ پہلی ترجیع ہونی چاہئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سے پہلے والی حکومتوں نے افغان پالیسی کے حوالے سے جو کانٹے بوئے تھے وہ ہم آنکھوں سے چن رہے ہیں، انڈیا کا رویہ منافقانہ ہے اور ان سے کوئی اچھے رویے کی توقع بھی نہیں ہے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ انڈیا ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس سے ایسی ہی منافقت کی توقع رکھنی چاہئے، انشا اللہ 6 مہینے کے اندر پی آئی اے کی امریکا کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments