سندھ حکومت کا فیک نیوز کی روک تھام کیلئے این سی سی آئی اے سے مدد لینے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے فیک نیوز کی روک تھام کیلئے این سی سی آئی اے سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، مین سٹریم اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔

شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیک نیوز اور گمراہ کن اطلاعات کی روک تھام کیلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے معاونت لی جائے گی۔

فیک نیوز کی نشاندہی، تصدیق اور تدارک کیلئے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے گا، فیک نیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سندھ حکومت کے بیانیے کو مضبوط بنانے کیلئے اضافی اقدامات کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...