افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں: بلاول بھٹو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی شدید مذمت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈرونز حملے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، ڈرون حملے ناکام بنانے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکیورٹی حکام نے تمام 8 ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مہارت سے ناکام بنایا، پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغانستان میں ڈرون لانچ اور ذخیرہ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بناکر بزدلانہ حملے کا کاری جواب دیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ افغان حکام جواب دیں کہ ان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے کیوں اور کیسے ہوئے، افغان حکومت کی ذمہ داری صرف حملوں سے لاتعلقی ظاہر کرنا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کو روکنا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے، پائیدار امن کے لئے ضروری ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف مسلح کارروائیوں کا سلسلہ بند ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments