حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے چینل کھلا ہے: چودھری سالک حسین
گجرات: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے چینل کھلا ہے۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لئے دونوں فریقین کا آمادہ ہونا لازم ہے، اپوزیشن کی جانب سے بھی مذاکرات کے لیے باتیں کی جا رہی ہیں۔
چودھری سالک حسین نے مزید کہا اپوزیشن کی صفوں میں چند لوگ مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا اولین مشن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments