ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، مغربی ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ای او سی کے مطابق 30 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں بھی بادل برسیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...