منگھو پیر: روشم خان کے قاتل پکڑے گئے، لواحقین کا 19 روز سے جاری دھرنا ختم
کراچی: (دنیا نیوز) منگھوپیر کے علاقے مہران سٹی میں گھر کے اندر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17 سالہ روشم خان کے قتل کے معاملے پر لواحقین نے تھانہ منگھوپیر کے باہر 19 روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
لواحقین کے مطابق پولیس کی جانب سے روشم خان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو گرفتار کیے جانے کے بعد دھرنا ختم کیا گیا، مقتول کے اہلخانہ نے ملزمان کی گرفتاری تک روشم خان کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
مقتول کے والد روئیداد کے مطابق روشم خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی، نماز جنازہ منگھوپیر رمضان گوٹھ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مقتول کی تدفین کی جائے گی۔
لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے 19 روز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments