بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون کرکے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے رابطے پر جواب دیا کہ ابھی میں اپنے حلقے لاہور میں ہوں، کل آؤں گا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور سپیکر ایاز صادق کی ملاقات کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سپیکر سے موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کو کہیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل گوجرانوالہ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ محمود بشیر ورک کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...