آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر

لاہور: (دنیا نیوز) معروف صنعت کار ایس ایم تنویر نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے ملک کو لوٹ لیا، پورا ملک برباد ہوتا جا رہا ہے لیکن کسی کو احساس ہی نہیں۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا، ملک کا برا حال ہے، اب نظام کو تبدیل کرنا ہوگا اور ہر ضلع کو اپنی ذمہ داری دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ضلعی معیشت کی طرف جانا ہوگا، موجودہ نظام میں مزید بہتری کی گنجائش نہیں رہی۔

اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کا کوئی ایسا سیکٹر نہیں جو دنیا کا مقابلہ کرسکے، جبکہ ملک کی آبادی میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حل قرض نہیں بلکہ صنعت کار کے پاس ہے، ہم برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خود محنت کرنا ہوگی، پاکستان میں صلاحیت موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...