کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب ریڈ لائن منصوبے کا زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک زمین بوس ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کی نعش کیلئے ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص موقع پر ڈیوٹی انجام دینے والا سکیورٹی گارڈ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...