وکلاء کے تعاون سے 50 سال پرانے کیسز کے فیصلے کر رہے ہیں: جسٹس شاہد وحید
لاہور: (محمد اشفاق) سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے کہا ہے کہ لاہور رجسٹری میں ہمارے سامنے اس وقت سول نوعیت کے 1976 کیسز چل رہے ہیں، ہم پچاس سال پرانے کیسز کے فیصلے کر رہے ہیں، وکلاء نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، امید ہے آئندہ بھی اسی طرح تعاون جاری رہے گا۔
پاکستان بار کونسل کی دعوت پر سپریم کورٹ کے ججز لاہور رجسٹری بار روم میں چائے کی تقریب میں شریک ہوئے، جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی توجہ کے باعث لاہور رجسٹری میں سول اور فوجداری مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں، دہائیوں سے زیرِ التوا کیسز نمٹائے جا رہے ہیں، 1999 کے کیس کا فیصلہ بھی 2026 میں ہوا یہ صرف چیف جسٹس کہ توجہ سے ممکن ہوا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ کا مشکور ہوں، انہوں نے ہمیں چائے کی دعوت دی کوئی لمبی چوڑی باتیں نہیں کرنی صرف آپکا شکریہ ادا کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے اس وقت سول نوعیت کے 1976 کیسز چل رہے ہیں، ہم پچاس سال پرانے کیسز کے فیصلے کر رہے ہیں آپ لوگوں نے اس معاملے پر ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments