ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 10.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 کے مقابلے میں ستمبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 10.26 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.31 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 1.23 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 29.17 فیصد، گندم 3.86 فیصد، آٹا 2.28 فیصد، دال مسور 1.56 فیصد اور خشک میوہ جات 1.27 فیصد مہنگے ہوئے۔
شہری علاقوں میں ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 24.68 فیصد، چکن 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد، آلو 4.19 فیصد اور دال مونگ 2.09 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں بجلی کے نرخ 15.28 فیصد، موٹر فیول 10.76 فیصد اور ادویات 0.98 فیصد مہنگی ہوئیں۔
دیہی علاقوں میں ایک ماہ کے دوران دال چنا 2.42 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گندم کا آٹا 1.72 فیصد، گندم ایک فیصد اور سبزیاں 0.87 فیصد مہنگی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں ٹماٹر 27.87 فیصد، چکن 7.57 فیصد، انڈے 2.92 فیصد، پھل 2.56 فیصد، آلو 2.30 فیصد اور چینی 1.70 فیصد سستی ہوئی۔
دیہی علاقوں میں ایک ماہ کے دوران بجلی 15.28 فیصد جبکہ موٹر فیول 11.13 فیصد مہنگا ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments