ایران امریکہ ثالثی میں پاکستان کردار ادا کررہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ ثالثی میں پاکستان کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کا امریکی لیڈر شپ سے اس ہفتے کے دوران آخری رابطہ ہوچکا ہے۔

افغانستان پر ائیر سٹرائیکس کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی رابطے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف سطح پر رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران پر امریکہ پابندیوں سے متعلق ان سے منسوب ریمارکس سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے، ان پرانے ریمارکس کی وضاحت ضروری ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان عالمی برادری کا ذمہ دار رکن ہے، تمام قابلِ اطلاق پابندیوں کے نظام کی پاسداری کرتا ہے، پاکستان بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام سے وابستگی کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل اور تعمیری رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، واشنگٹن کے ساتھ طویل عرصے سے قائم سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...